Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، احمد جاوید قاضی

Now Reading:

صحت سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، احمد جاوید قاضی

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے ذریعے پنجاب کی عوام کو صحت کی شاندار سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں احمد جاوید کو سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق نے بریفینگ دی۔

 اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس کے دوران پنجاب میں صحت سہولت کارڈ کے ذریعے پنجاب کی عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق صحت سہولت کارڈ کے ذریعے پنجاب کی عوام کو صحت کی شاندارسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک پنجاب میں 27 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد نے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مفت علاج ومعالجہ کی سہولت حاصل کر لی ہے جبکہ اب تک پنجاب کی عوام 60 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد کے مفت علاج و معالجہ کی سہولت حاصل کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مفت علاج  ومعالجہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 798 سرکاری ونجی ہسپتالوں کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کی عوام صحت سہولت کارڈ کے ذریعے 182 سرکاری و 616 نجی ہسپتالوں سے علاج و معالجہ کی مفت سہولت حاصل کررہے ہیں۔

Advertisement

سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 5 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد نے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مفت ڈائیلسز کروائے ہیں جبکہ پنجاب میں اب تک 61 ہزار 4 سو سے زائد افراد نے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مفت کورونری انجیوگرافی کی سہولت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک صحت سہولت کارڈ کے ذریعے 61 ہزار 600 سے زائد خواتین نے نارمل ڈلیوری جبکہ 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد خواتین نے سیزیرین آپریشن کی مفت سہولت حاصل کی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے ہرنیہ کے مفت آپریشن کروائے ہیں۔

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 42 ہزار 600 سے زائد افراد نے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے کیموتھراپی کی مفت سہولت حاصل کی ہے، پنجاب میں اب تک 31 ہزار 200 سے زائد افراد صحت سہولت کارڈ کے ذریعے انجیوپلاسٹی کی مفت سہولت حاصل کرچکے ہیں جبکہ پنجاب میں اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد آنکھوں کے مفت آپریشن کروا چکے ہیں۔

         انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریض بھی اب صحت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے منتخب سرکاری و نجی ہسپتالوں سے مفت علاج و معالجہ کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مزید کہا کہ صحت سہولت کارڈ کے ذریعے پنجاب کی عوام کو زیادہ سے زیادہ علاج و معالجہ کی مفت سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں چیف پلاننگ آفیسر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عبدالحق بھٹی، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق، خرم لودھی ودیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر