
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے کراچی سمیت سندھ بھر سے قافلے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے۔
کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے پی ٹی آئی کارکنان کے قافلے انصاف ہاؤس سکھر جمع ہوئے اور پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی کی قیادت میں سہہ پہر تین بجے یہ قافلہ براستہ سکھر ملتان موٹروے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے۔
قافلے میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی بھی موجود تھے جبکہ خواتین کارکنان کی بھی بڑی تعداد اس قافلے میں شامل ہے۔
سکھر سے روانہ ہونے والے قافلے میں ضلع گھوٹکی، رحیم یار خان اور جنوبی پنجاب کے کئی قافلے بھی شامل ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News