Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے، بلاول

Now Reading:

پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے، بلاول
وزیر خارجہ

بلاول بھٹو کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آئیڈیاز 2022کا افتتاح کیا، نمائش  15 سے 18 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔

کراچی میں جاری دفاعی نمائش کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

نمائش میں وزیر اعظم شہباز شریف کورونا کے باعث تقریب میں شریک نہ ہوسکے تاہم انہوں اپنے پیغام میں آئیڈیاز 2022کو پاکستان کے دفاعی شعبہ اور اسلحہ سازی کی صنعت کے لئے مثبت عمل اور خوش آئند اقدام قرار دیا ۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی وفود اور اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی اور مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔

Advertisement

چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان دفاعی ساز و سامان میں انتہائی جدت لایا ہے۔

دفاعی نمائش کے پہلے روز ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے جدید ڈرون،بکتر بند گاڑیوں سمیت دیگر دفاعی اسلحہ کے اسٹالز کا دورہ کیا اور اسلحہ کا معائنہ کیا۔

اسٹالز پر موجود عملے نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کو بریفنگ دی، دفاعی نمائش کے دوران ایکسپو سینٹر کے اطراف سیکورٹی پلان کے مطابق 500سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے روٹ پلان تشکیل دیا گیا ہے جس میںوی وی آئی پی موومنٹ کے باعث ایکسپو سینٹر کے اطراف کی سڑکوں کو عام ٹریفک کے لئے بند کرکے یہاں کے ٹریفک کا رخ متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر