Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے سود مند فضا موجود ہے، سلطان محمود چوہدری

Now Reading:

آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے سود مند فضا موجود ہے، سلطان محمود چوہدری
سلطان چوہدری

 صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے سود مند فضا موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے  ایوان صدر مظفرآباد میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر آزاد کشمیر کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قدرتی وسائل یعنی دریا، جنگلات، معدنیات انسانی وسائل کے باعث سرمایہ کاری کے لیے ایک سود مند فضا موجود ہے جبکہ آزاد کشمیر کے تقریباً پندرہ لاکھ لوگ، یورپ مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکہ میں کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ یہاں پر شرح خواندگی بھی پاکستان کے صوبوں سے بہتر ہے، تقریباً 77 فیصد ہے جبکہ آزاد کشمیر بہترین محل وقوع پر واقع ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت انڈسٹریل سٹیٹ کا بھی منصوبہ ہے جبکہ سی پیک کے ذریعے بننے والے موٹر وے کے باعث سیالکوٹ اور میرپور کا فاصلہ کم ہو جائے گا اوور اسی طرح میرپور میں ڈرائی پورٹ کا منصوبہ بھی زیر تکمیل ہے۔

Advertisement

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے کچھ ماہ قبل سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا بھی دورہ کیا تھا جہاں پر سرمایہ کاروں سے آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے چند اہم سیکٹرز میں ہائیڈرل پاور جنریشن، ٹور ایزم، معادنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چھوٹی صنعتیں شامل ہیں جبکہ میں سرمایہ کاروں کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دوں گا اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ انہیں حکومتی سطح پر ہر طرح معاونت اور سہولت مہیا کی جائے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ہائیڈرل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور آزاد کشمیر کا ہائیڈرل پاور کا پوٹینشل تقریبا 9 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ اس وقت آزاد کشمیر کے مختلف دریاؤں پر ہائیڈرل پاور پراجیکٹ سے تقریباً 2500 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جوکہ نیشنل گریڈ کو فراہم کی جاتی ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر میں 8 مختلف نئے ہائیڈرل پراجیکٹ پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری کے لیے دستیاب ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں ٹور ایزم کا بھی بے انتہا پوٹینشل موجود ہے جہاں شمال میں جنگلات ہیں وہاں جنوب میں میرپور کے مقام پر منگلا جھیل واٹر سپورٹس کے لیے اچھے مواقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں معدنیات اور آئی ٹی کے سیکٹر میں بھی سرمایہ کار ی کے وافر مواقع موجود ہیں جبکہ میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے نمائندگان کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں اور اس سلسلے میں حکومت کی ہر ممکن مدد اور حوصلہ افزائی کا یقین دلاتا ہوں۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ حضرات آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں گے جس سے آزاد خطہ میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آنے کے ساتھ ساتھ ریاست خوشحالی اور ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوگی۔

Advertisement

اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر ڈاکٹر خرم طارق اور لائیل پور واریئرز کے چیئرمین میجر ریٹائرڈ تاثیر نے اپنے خطاب میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ آج ہم یہاں آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں ترقیاقی منصوبوں کے لیے 14 ایم او یوز پر بھی دستخط کر رہے ہیں۔ اس سے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر صنعت چوہدری مقبول احمد، مشیر حکومت برائے امور دینیہ حافظ حامد رضا اور آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس کے سابق صدر چوہدری جاوید اقبال بھی موجود تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر