
یونیسف نے بلوچستان حکومت کو لشمینیا کے خاتمے کیلئے 2 لاکھ انجکشن فراہم کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق لشمینیا جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے یونیسف نے بلوچستان حکومت کو 44 کروڑ مالیت کے 2 لاکھ انجکشن فراہم کردیے۔
انجکشن کی فراہم کرنے کی تقریب چیف سیکرٹری بلوچستان کوئٹہ آفس میں منعقد کی گئی۔
اس موقع پر یونیسیف کی جانب سے چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اورمحکمہ صحت کے عملے کو لشمینیا کے بارے میں بلوچستان میں جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ اس وقت بلوچستان کے 11 اضلاع بری طرح لشمینیا کے شکار ہیں اور یہ بیماری نہ صرف بچوں بلکہ جانوروں میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔
بریفنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، نوشکی، پشین، لورالائی، موسیٰ خیل، چمن اور نصیرآباد متاثرہیں۔
انہیں مزید بتایا گیا کہ بلوچستان میں لیشمانیا کو نظر انداز کیا گیا مگر تقریباً تمام اضلاع میں اس کے کیسز کافی عام ہیں، سب سے زیادہ جلد کا مرض ہے جس کی وجہ غربت اورحفظان صحت کے ناقص طریقوں سے علاج معالجہ ہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان نے یونیسف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یونیسف و دیگر غیر ملکی ادروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اندر مختلف شعبوں میں ان اداروں کا کردار قابل ستائش ہے۔
اس دوران جہاں صوبائی چیف گریڈابروکلا(Greida Birukila)، ڈاکٹرعامراکرم، ذوہیب قاسم، عمردرانی اوررابرٹ اینگرجبکہ محکمہ صحت کی جانب سے سیکریٹری صحت حافظ محمد طاہر، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نور محمد قاضی، پبلک ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد قمبرانی، پروگرام ڈائریکٹر بلوچستان ویکٹربورن ڈیزیز ڈاکڑ میر یوسف بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News