Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو خوشحال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلیغ الرحمان

Now Reading:

پاکستان کو خوشحال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلیغ الرحمان
بلیغ الرحمان

 گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشحال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں اے این پی (پنجاب) کے سیکرٹری جنرل امیر بہادر خان ہوتی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے سب کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

 اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد صرف اور صرف عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے جبکہ حکومت ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے اور ان اقدامات کے نتیجے میں معیشت سمیت اہم شعبوں میں مثبت اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری اے این پی(پنجاب)امیر بہادرخاں ہوتی نے گورنر پنجاب کو پنجاب میں پختونوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ پختونوں کی بڑی تعداد پنجاب میں مستقل رہائش پزیر ہے جنہیں شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور پاسپورٹ سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پختونوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

 وفد میں جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی پنجاب امیر بہادر خان ہوتی، گلزیب خان اور فیصل خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر