
امپورٹڈحکومت نے پاکستان کے امن کا کباڑا کردیا ہے، کامران بنگش
کامران بنگش نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ انتہائی افسوناک واقعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر حملہ انتہائی افسوناک واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت میں احتجاج اور مارچ ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے عمران کی جان بچ گئی لیکن کارکنوں میں کافی غم و غصہ ہے جبکہ عمران خان کی صحتیابی کے لیے پوری قوم دعا گو ہے۔
کامران بنگش نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، عمران خان پر حملہ ملک پر حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے صاف و شفاف انکوائری کی جائے اور قوم کے سامنے تفصیلات رکھی جائیں۔
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ پرامن احتجاج اور جدوجہد جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News