Advertisement
Advertisement
Advertisement

خود کو ایماندار اور دوسروں کو چور سمجھنا غلط فہمی ہے، وفاقی وزیر سید امین الحق

Now Reading:

خود کو ایماندار اور دوسروں کو چور سمجھنا غلط فہمی ہے، وفاقی وزیر سید امین الحق
امین الحق

وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ خود کو ایماندار اور دوسروں کو چور سمجھنا غلط فہمی ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم آئین و قانون کے دائرے میں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جمہوریت پسند ہیں اور عوام کی خواہش ہے کہ دیرپا امن قائم و دائم رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے جو مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے اس کے ساتھ عمران خان بات چیت کریں کیونکہ گفتگو سے ہی تمام مسائل کا حل نکلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان خان صاحب کو ہمیشہ مشورے دیتی رہی کہ ریڈ لائن کراس نہ کریں۔

Advertisement

امین الحق نے کہا کہ سال 2023 سے پہلے مردم شماری اور پھر حلقہ بندیاں ہو جائیں گی اہم ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ برداشت اور تحمل کے ساتھ لانگ مارچ کا معاملہ حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ جمہوری جدوجہد اور جمہوری روایات کو پروان چڑھانے پر یقین رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر