
کوٹ ادو میں 20 گھنٹے سے زائد ہائی وولٹیج کھمبے پر پھنسے بندر کو زندہ اتار لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 نے انسانیت کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے کوٹ ادو میں ایک بندر کو مرنے سے بچا لیا۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ بندر اپنے مالک سے بھاگ کر کھمبے پر چڑھ گیا تھا، 66 ہزار کے وی کھمبے سے بندر کو اتار لیا گیا ہے۔
1122 ریسکیو نے کہا کہ بجلی بند نا ہونے کی وجہ سے آپریشن میں تاخیر کرنا پڑی، میپکو حکام کی جانب سے کھمبے کی بجلی منقطع کرنے کے بعد بندر کو باحفاظت اتارا گیا۔
ریسکیو کے نوجوانوں نے بندر خانہ بدوشوں کے حوالے کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News