Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہیدارشد شریف کیس کی تحقیقات سے متعلق شہریوں کے چیف جسٹس کا نام خطوط

Now Reading:

شہیدارشد شریف کیس کی تحقیقات سے متعلق شہریوں کے چیف جسٹس کا نام خطوط
سینیئر صحافی ارشد شریف

سینیئر صحافی ارشد شریف

پاکستان کے سینئر اینکر پرسن اور معروف صحافی شہید ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرینڈ کے تحت شہریوں کی جانب سے چیف جسٹس کے نام خطوط لکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز میں چیف جسٹس پاکستان کے نام تقریباً ایک ہزار خطوط موصول ہوئے جبکہ آج بدھ کے دن تقریباً چار سو سے زائد خطوط چیف جسٹس پاکستان کے نام موصول ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز 200 سے زائد خطوط سپریم کورٹ کو موصول ہوئے تاہم چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خطوط میں ارشد شریف کے قتل، سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد اور عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی سوشل میڈیا پر خط پر دستخط کیے تھے اور عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں عام شہریوں سے بھی خطوط لکھنے کی اپیل کی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ارشد شریف کے قتیل کی تحقیقات کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سلسلے میں تحقیقاتی ٹیم نے کینیا کا بھی دورہ کیا تھا اور بنیادی رپورٹ بھی وارت داخلہ کو پیش کی گئی تھی۔

Advertisement

ارشد شریف کیس کی تحقیقات کا معاملہ، ایف آئی اے کا دبئی پولیس کو خط

دوسری جانب پاکستان کے سینئر اینکر پرسن اور معروف صحافی ارشد شریف کیس کی تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کی جانب سے دبئی پولیس کو خط لکھا گیا تھا۔

خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ ارشد شریف کو جاری کیے گئے ویزا اور ٹریول دستاویزات سمیت دبئی میں رہائش کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خط میں بتایا گیا کہ رہائش گاہ کے ارد گرد کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اور دبئی میں رہائش پزیر ہو تے ہوئے ارشد شریف کہاں کہاں گئے اور کس کس سے ملے اس کی تمام تفصیلات درکار ہیں۔

ایف آئی اے نے سوال اٹھایا کہ ارشد شریف کا ویزا کینسل کیا گیا؟ اگر ہاں تو کن وجوہات کی بنا پر کینسل کیا گیا، اس کی تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں اور اسکے علاوہ ان کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کی جائیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے ارشد شریف سے متعلق 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر سے دبئی آنے والے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کا ڈیٹا سمیت سلمان اقبال اور طارق وسیع کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔

Advertisement

ایف آئی اے نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ یو اے ای حکومت کے کسی عہدے دار نے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا کہا؟؟؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر