
وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی کام مکمل ہو چکا ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ کے رن وے کو اپ گریڈیشن کرنے جا رہے ہیں، سب سے زیا دہ آمدن لاہور ایئرپورٹ جبکہ فیوچر پوٹینشل اسلام آباد ایئر پورٹ کا ہے، ماضی میں سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ بنائے گئے، سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ نہیں بننے چاہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر ایئرپورٹ بنا کر ریاست کے اربوں روپے خرچ کیا گیا، معذرت کیساتھ ہم سب نے اس میں اپنا حصہ ڈالا، ملک میں 47 میں سے 17 ایئرپورٹس آپریشنل ہیں، ایئر پورٹ ہیں مگر ہمارے پاس جہاز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی فیلڈ پلاننگ ہی غلط کی گئی، پی آئی اے کی فیلڈ پلاننگ کمرشل بنیادوں پر نہیں کی گئی، ہمارے پاس 12 بوئنگ 777 جہاز ہیں دنیا ان سے جان چھڑا رہی ہے، ہمیں 100 سیٹس والے چھوٹے جہاز چاہیں مگر خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ کوشش ہے لیز پر جہاز خریدے جائیں، سارا نظام 6 یا 8 ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتا، پالیسی کا تسلسل رہا تو ریلوے پی آئی اے کو ٹریک پر ڈال دینگے، ریلوے کو اپنے پاوں پر کھڑا کر کے گیا، چار سال میں ستیا ناس کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں 23 جہاز آپریشنل ہیں، رواں سال کے آخر تک پی آئی اے فلیٹ 23 سے بڑھ کر 29 تک پہنچ جائیگا، پی آئی اے کے 4 بوئنگ 777 غیر فعال، 2 بوئنگ 777 آپریشنل ہو جائینگے، بوئنگ 777 اپنی مدت پوری کر چکے پیسہ لگانا ضائع کرنے کی مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر فیصلوں نے اداروں کو تباہ کیا، بنا میرٹ کے اداروں میں سیاسی بھرتیوں نے اداروں کو تباہ کیا، اداروں کی جانب دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی طرف بھی دیکھنا چاہیے۔
سعد رفیق نے کہا کہ کافی سالوں سے ایک جماعت اور اس کے سہولت کار ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ ایک شخص مہاتما ہے، سیاسی برادری پر کیچر اچھالتے رہے، ہم احتجاجا ایوان میں آئے، جو کچھ کوئی بولتا ہے وہی کاٹتا ہے، جو جھوٹے مہاتما کے ساتھ ہو رہا ہے اس کو مکافات عمل کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News