مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ مزدور ، کسان، ریڑہے والے اور طلبہ کی پارٹی ابھی بھی زندہ ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو پاکستان کی سالمیت عزیز ہے وہ بلاول کو جوائن کریں، بلاول آئے گے اور اس ملک کی خدمت کرینگے۔
مرکزی رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل ہے، پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو اس ملک کو بچائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
