
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کرنے کے موقف پر قائم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات کل متوقع ہے، ملاقات کے بعد تمام باتیں سامنے آجائیں گی۔
سبطین خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اسمبلی کے تحلیل ہونے اور استعفوں کے بارے میں جو باتیں کر رہے ہیں اگر وہ باتیں درست ثابت نہ ہوئیں تو پھر کیا لکھ کر دیں گے؟
انہوں نے کہا کہ بحیثیت اسپیکر میرا فرض ہے کے اجلاس کو پارلیمانی روایات کے مطابق چلاؤں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صدر پاکستان سمیت تمام لوگ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، ملک کے چاروں صوبوں میں تمام جماعتوں کی حکومتیں مجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News