Advertisement
Advertisement
Advertisement

لائسنس کیس، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست کا تحریری حکم جاری

Now Reading:

لائسنس کیس، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست کا تحریری حکم جاری
عثمان بزدار

نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں عثمان بزدار پر مبینہ طور پر شراب لائسنس کے اجراء کے لئے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں عثمان بزادر کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل دیے۔

احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد وِرک نے عبوری ضمانت منظوری کا فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ نیب عثمان بزدار کے خلاف غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں چھان بین کررہا ہے، نیب نے یونیکورن پرسٹیج لمیٹڈ کے مالکان، انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی۔

Advertisement

عدالت نے کہا کہ عثمان بزدار کو یونیکورن پرسٹیج لمیٹڈ کو لائسنس جاری کرنے سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ عثمان بزدار کو ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کاشف مسرورکے روبرو ٹھوکر نیاز بیگ پیش ہونے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ عثمان بزدار نیب کے روبرو شامل تفتیش ہوں۔

Advertisement

تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ عثمان بزدار عبوری ضمانت کیلئے لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔

لاہور کی احتساب عدالت نے نیب سے معاملے پر 22 نومبر کو جواب بھی طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار پر شراب کے لائسنس کے اجراء کے لیے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

گزشتہ روز احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔

احتساب عدالت

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر