
کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب شادی ہال میں آگ لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب شادی ہال میں آگ لگ گئی ہے، آگ شادی ہال کی چھت پر لگی جبکہ واقعہ کے وقت ہال میں شادی کی تقریب بھی جاری تھی۔
محکمہ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ایک فاٸر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔
آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی، گرانڈ مینشن نامی شادی ہال میں شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں آگ لگی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News