پاکستان کی جانب سے لئے جانے والے قرضوں پر ورلڈ بینک نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں اس حوالے سے بہت اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ 2022 کا فوکس موخر ادائیگی کے قرضوں سے ہے اور قرضے مؤخر کرنے کی تعداد 93 ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے یہ بیرونی قرضے 21 غیر ملکی ذرائع سے لے رکھے ہیں اور ان قرضوں کی موخر ادائیگیوں کے سمجھوتے انتہائی سخت شرائط پر کئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان اور سوئزرلینڈ کے قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے میں خصوصی مشکلات پیش آئیں ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 70 فیصد ممالک بشمول پاکستان کے لئے قرضہ واپس کرنا مشکل ہے اور ایسی مشکل تاریخ میں پہلے کبھی سامنے نہیں آئی۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ غربت میں اضافہ سب سے بڑا عالمی مسئلہ بن گیا ہے اور اس کی بنیادی وجہ کئی سالوں کی سست شرح نمو ہے تاہم عالمی کساد بازاری نے صورتحال مزید بگاڑ دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑھتی شرح سود کی وجہ سے کاروبار میں وسعت کم ہونے لگی اورسرمایہ کاری میں بحران پیدا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
