
اسپیکر کا اقدام جانبدارانہ ہے، اسد قیصر
سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا اقدام جانبدارانہ ہے۔
اسپیکر سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کے سامنے اپنا مؤقف رکھا، اسپیکر سے پوچھا 11ایم این ایز کیا آپ کے پاس آئے تھے، اس کا اسپیکر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔
اسد قیصر نے کہا کہ شاہ محمود کے ساتھ دیگر اراکین نے اعلانیہ کہا کہ استعفے دے رہے ہیں، جاوید ہاشمی نے بھی شاہ محمود کی طرح اسمبلی میں استعفوں کا اعلان کیا تھا، ہم اسمبلی قواعد کے مطابق استعفے دستخط کر چکے تھے۔
مطالبہ کرتے ہیں ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں
انہوں نے کہا کہ قاسم سوری جب اسپیکر تھے استعفوں کی منظوری کا پراسس مکمل کیا تھا، ہم نے بتایا قاسم سوری استعفے منظور کرچکے ہیں۔
سابق اسپیکر نے مزید کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں، سپریم کورٹ نے کہا تھا جو فلور پر کہتا ہے اسکی بات درست ہے۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی گفتگو
دوسری جانب سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 11 استعفے منظور ہوچکے تھے اب گئے تو کہتے ہیں ہاتھ سے لکھ کردیں، ہمارا مطالبہ تھا کہ استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن بھیجو۔
قاسم سوری نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم کر کے 1100 ارب کی چوری بچا رہے ہیں، ہمارے استعفے منظور کریں اور الیکشن کرائیں۔
جہاں انتخابات کی آواز سنتے ہیں یہ ڈر جاتے ہیں
انہوں نے کہا کہ جہاں انتخابات کی آواز سنتے ہیں یہ ڈر جاتے ہیں، یہ تمام انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، یہ پہلے کراچی اور اب اسلام آباد کے الیکشن سے بھاگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا اجتماعی استعفوں کی منظوری پر اصرار، اسپیکر کا انکار
سابق ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ 8 ماہ میں ایسا کیا ہوا کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی، گیلپ سروے کے مطابق 75فیصد پاکستانی نئے انتخابات چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News