 
                                                      ضیاء لانگو
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاک فوج اپنے بارڈر کا دفاع کرنا جانتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغانستان کی حدود سے ہونے والی فائرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ واقعے کے زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کریں جبکہ ضلع بھر کی تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا دوبارہ ہونا امن دشمنی ہے جبکہ پاک فوج اپنے بارڈر کا دفاع کرنا جانتی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے جبکہ ہماری فورسز اپنی بارڈرز کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 