
رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو نقصان پہنچایا ہے، فرخ حبیب
رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو شائد کوئی دشمن بھی نہ پہنچا سکے جس کی وجہ سے معیشت سے منسلک تمام شعبے تباہ برباد ہوگے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری 50% کم ہوئی ہے، جبکہ شہباز ذرداری صرف اپنےاین ار او 2 کے تحفظ میں لگے ہے۔
رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو شائد کوئی دشمن بھی نہ پہنچا سکے۔ معشعیت سے منسلک تمام شعبے تباہ برباد ہوگے۔ پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری 50% کم ہوئی ہے شہباز ذرداری صرف اپنے NRO 2 کے تحفظ میں لگے ہے۔
الیکشن کراؤ ملک بچاؤ pic.twitter.com/Ax8ixvX8ggAdvertisement— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) December 17, 2022
اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عام انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ ملک پر قابض کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، یہ اشرافیہ خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے توشہ خانہ سے جو تحائف لیے وہ قانون کے مطابق قیمت ادا کر کے حاصل کئے، فرخ حبیب
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں لیکن ہم کسی صورت اس ملک کو لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری حکومت سے ملک میں استحکام نہیں آ سکتا اور پی ڈی ایم کو خوف ہے الیکشن کرائے گئے تو پی ٹی آئی جیت جائے گی، یہ ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ان چوروں کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، قوم حوصلہ رکھے، کرپٹ حکمرانوں کے آخری دن چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے انتخابات کی پاکستان کو شدید ضرورت ہے، فرخ حبیب
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں 11 اور 12 ماہانہ ایل این جی کے کارگو معمول تھے لیکن پی ڈی ایم دور میں صرف سات کارگو آئے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم دور میں صرف سات کارگو آئے، اس صورتحال پر کتنے سنسنی خیز ٹالک شوز ہوئے، سب کو وقت نے بے نقاب کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News