
وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزارت اعلیٰ کی کرسی منتخب نمائندوں اور عوام کی امانت ہے اور عوام کے مفاد میں فیصلے پوری کابینہ کو اعتماد میں لے کرکرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بلوچستان آدھا پاکستان ہے جس کی سیکورٹی ہمارے لئے سب بڑا چیلنج ہے،ہمارا زیادہ تر بجٹ امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے پر خرچ ہوتا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ صوبہ مالی مشکلات سے دوچار ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے شکر گزار ہیں جنہوں صوبہ کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے وفاقی محکموں کو ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب اقتدار سنبھالا تو خزانہ خالی تھا لیکن مشکل حالات کے باوجود ایک متوازن بجٹ پیش کیا،بجٹ کے موقع پر نہ کوئی دھرنا ہوا نہ کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ مسائل زیادہ ہیں وسائل کم اس کے باوجود مایوس نہیں ہیں، صوبے کامالی بحران ہو یا ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ پوری اسمبلی کو اعتماد میں لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی لیڈر شپ کو بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے یکجا ہونا پڑے گا۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اقتدار آنی جانی شے ہے لیکن عوام کی خدمت فریضہ سمجھتا ہوں جبکہ وزارت اعلیٰ کی کرسی منتخب نمائندوں اور عوام کی امانت ہے اور اسی وجہ سے عوام کے مفاد میں فیصلے پوری کابینہ کو اعتماد میں لے کرکرتا ہوں تاہم 18ویں ترمیم کے تحت جو اختیار حاصل ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیم ٹوٹنے سے بہت نقصانات ہوئے ذمہ داروں کا تعین کریں گے، اس حوالے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی لیکن کسی بھی محکمہ کی لاپرواہی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بلوچستان میں سیلاب زدگان کو تہنا نہیں چھوڑیں گے اور مالی مشکلات کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بیوروکریسی تعاون نہیں کررہی ہے کیونکہ یورپی یونین کے وفد سے ملاقات مس کوارڈینیشن کے باعث نہ ہوسکی جبکہ وفد کی ملاقات وزراء اور صوبے اعلیٰ حکام سے بہت مثبت رہی ہے اور وفد نے صوبہ کی بھرپور مدد کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی سفیر سمیت دیگر غیر ملکی وفود کو بلوچستان میں سرمایہ کاری دعوت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News