Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخارجہ کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات، مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیرخارجہ کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات، مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات، مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی سے ملاقات کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے صدر کسابا کوروسی سے ملاقات ہوئی جس میں  موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، پانی کے بحران اور پائیدار ترقی کے اہداف سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

اس دوران وزیر خارجہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یو این جنرل اسمبلی کی قرارداد کو منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب صدر جنرل اسمبلی سابا کوروسی نے گروپ آف 77 اور چین کی پاکستان کی کامیاب قیادت کو سراہا اور وزیر خارجہ کو مارچ 2023 میں اقوام متحدہ کی آئندہ آبی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صدر یو این جنرل اسمبلی کو پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

“ہمیں متعدد خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے”

گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سلامتی کونسل میں “بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی امن اور سلامتی پر اس کھلی بحث کا خیر مقدم کرتا ہے، میں انڈین پریذیڈنسی کی طرف سے “کثیرالجہتی” کو بہتر بنانے اور اصلاح کرنے کے طریقوں کے بارے میں جاری کردہ تصوراتی نوٹ کا جواب دینا چاہوں گا۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم متنوع تہذیبوں کی ایک پیچیدہ دنیا میں رہتے ہیں، ہمیں ایک کثیر قطبی طاقت کے ڈھانچے کی طرف منتقلی میں، متعدد خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے،یہی چیلنج ہمارے لیے بے مثال ترقی کے مواقع بھی پیش کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اس ماحول میں، یہ مکمل طور پر عیاں ہے کہ جامع کثیرالجہتی عمل، اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر، “بڑی آزادیوں” میں سب کے لیے امن و سلامتی، اقتصادی ترقی اور “بہتر معیار زندگی” کو فروغ دینے کا سب سے امید افزا امکان پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکہ کا دورہ

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ “کثیرالجہتی” کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام اہم اداروں کو بااختیار بنایا اور ان کا موثر استعمال کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ان اداروں میں جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل، اقتصادی اور سماجی کونسل، انسانی حقوق کونسل، بین الاقوامی عدالت، انصاف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا سیکرٹریٹ شامل ہے، اس کے لیے عالمی مالیاتی اور اقتصادی طرز حکمرانی کے ڈھانچے، خاص طور پر بریٹن ووڈز کے اداروں کو جمہوری بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کثیرالجہتی کو تقویت دینے کے اس طرح کے جامع عمل کو سب سے زیادہ عالمگیر اور جامع فورم یعنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مشاورتی عمل کے ذریعے فروغ دیا جانا چاہیے، ایسے ادارے جو اتفاق رائے کے حصول کے لیے بنائے گئے ہوں اور جو بین الاقوامی تعلقات میں مساوات اور انصاف کے حصول کے مقصد سے رہنمائی حاصل کریں۔

Advertisement

مزید پڑھیں؛ پاکستان بین الاقوامی امن اور سلامتی پر کھلی بحث کا خیر مقدم کرتا ہے، وزیر خارجہ

بلاول بھٹو نے یہ  بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بیس سال سے زیادہ عرصے سے اس سلامتی کونسل کی رکنیت میں توسیع اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی مساوی نمائندگی کے ذریعے اس کی اصلاح پر اتفاق کرنے میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے عمل نے تندہی کے ساتھ کئی شعبوں میں ہم آہنگی پیدا کی ہے لیکن اہم مسائل پر اختلافات برقرار ہیں ، اختلافی امور میں توسیع شدہ کونسل کا سائز، رکنیت کے زمرے، ویٹو کا استعمال، علاقائی نمائندگی اور کونسل کے کام کرنے کے طریقہ کار شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر