
صوبے میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خالد خورشید
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانا حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے شیل کمپنی کے ایشیا کے جنرل منیجر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سونی جواری، محکمہ جنگلات اور شیل کمپنی کیساتھ مشترکہ منصوبے کے اہداف و ترجیحات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔
اس موقع پر گلگت بلتستان میں کاربن فارمز، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی، تعلیم، انسانی ترقی، معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے منصوبوں کے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
خالد خورشید نے حکومت گلگت بلتستان اور شیل کمپنی کے مابین لیٹر آف انٹنٹ پر دستخط کے عمل کو 10 روز کے اندر رمکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سمیت کا سامنا ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے نجی شعبے کے کردار کی نہایت ضرورت ہے جبکہ حکومت توانائی، صحت، تعلیم و انفراسٹرکچر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان موسمی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والا حساس ترین خطا ہے جبکہ پورا پاکستان یہاں کے گلیشیرز کے پانی پر سیراب ہوتا ہے اور حکومت نے محدود وسائل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کیلئے منصوبہ بندی کی ہے، اس ضمن میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار بھی بڑا اہم ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوآپریٹ شوشل ذمہ داری کے تحت پرائیویٹ سیکٹر بھی اپنا کردار ادا کرے گا جبکہ اس کے تحت شیل پاکستان، گلگت بلتستان میں شجر کاری کا آغاز کرنے کیلئے مالیاتی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں فارسٹ ری جنرشن کیلئے گلگت بلتستان میں باقاعدہ منصوبہ بندی اور سٹڈی کا آغاز کیا جائے گا جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنجر زمینوں پر ایک جامع پروگرام بھی ترتیب دیا جائے گا اور ہزاروں ایکڑ دستیاب زمین پر شجر کاری بھی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News