نیب انٹیلی جنس ونگ کی اہم کارروائی، دو جعلی افسران گرفتار
حکومت کی جانب سے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی گئی ہے جبکہ چیئرمین نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزارت قانون نے نیب کو خط لکھ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیر نہیں کیا جاسکتا ہے تاہم تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا اور چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپشنل گروپ ڈکلیر کرنے کی سمری بھیجی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
