بلدیاتی الیکشن، سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری
بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔
انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر 32 اضلاع کے 7 میونسپل کارپوریشن 48 میونسپل کمیٹیز اور 597 کونسلران کے مخصوص نشستوں کے لیے منتخب کونسلران ووٹ ڈال کر مٸیر کا انتخاب کریں گے۔
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے تاہم پولنگ کاعمل تاخیر کاشکار ہے الیکشن کمیشن کاعملہ تاحال نہیں پہنچ سکا ہے۔
مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے صوبہ بھر میں مجموعی طورپر 597 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں
ویمن ریزرو سیٹس پر ایک ہزار 421 خواتین امیدواروں کا انتخاب ہوگا جبکہ بلا مقابلہ انتخاب کے بعد 553 نشستوں کیلئے منتخب نمائندے ووٹ کاسٹ کریں گے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں 4788 مخصوص نشستوں میں سے2577 پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 4788 مخصوص نشستوں میں سے مجموعی طور پر 1512 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔
بلوچستان میں خواتین کی 2082 میں سے516 نشستوں پر انتخاب ہوگا جبکہ 1554 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔
کسانوں کی 902 نشستوں میں سے 428 پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 474 پر انتخاب ہوگا ۔
مزدوروں کی 902 میں سے421 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں تاہم 481 پر پولنگ ہوگی جبکہ غیر مسلموں کےلئے مخصوص 902 میں سے 174 پرامیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں اور 41 پرپولنگ ہوگی ۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غیر مسلموں کی 687 نشستیں امیدواروں کے نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
