
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی دستخط شدہ سمری چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کر دی۔
ذرائع کے مطابق سمری گزشتہ روز ملاقات کے دوران عمران خان کے حوالے کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے عمران خان سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ آپ کے پاس اختیار ہے جب چاہیں اسمبلی تحلیل کر دیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے زمان پارک میں ملاقات کی تھی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اسمبلی کی تحلیل پرتیار ہوگئے تھے۔
ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی اور ایم این اے حسین الٰہی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں تاخیر نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ انہیں دے دی،ہم عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے،ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News