Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین کی پاسداری کیلئے آئین شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے، مسرت جمشید چیمہ

Now Reading:

آئین کی پاسداری کیلئے آئین شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے، مسرت جمشید چیمہ
مسرت چیمہ

مسرت چیمہ ٹوئٹ

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کیلئے آئین شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گورنر نے آدھی رات کے بعد آئین شکنی کی اور قانون کا مذاق بنایا ہے جبکہ گورنر کروڑوں عوام کے نمائندے کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر سکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ انکی آئین شکنی پر ہم صدر کو ریفرنس بھیجیں گے کیونکہ مستقبل میں عوام سے آئین کی پاسداری کی توقع رکھنی ہے تو آئین شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب نے رات کے اندھیرے میں ایک جمہوری حکومت پر شب خون مارا گیا ہے جبکہ ایک گورنر غیر آئینی طور پرکروڑوں عوام کے نمائندے کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر سکتا ہے، ان کی اس آئین شکنی پر ہم صدر کو ریفرنس بھیجیں گے اور عوامی عدالت میں بھی انصاف کے حصول کیلئے ضرور جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

پنجاب حکومت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے قانون شکن گورنر کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے، ہم کسی صورت غیر آئینی اقدامات کو نہیں مانیں گے،گورنر کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

فواد چوہدری

Advertisement

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفیکیشن کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثئت نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف پٹیشن دائر

پی ٹی آٗئی کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ گورنر کے خلاف ریفرینس صدر کو بھیجا جائیگا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

حسان خاور

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گورنر پنجاب اپنی ہی خیالی دنیا میں رہ رہے ہیں، پہلے انہوں نے غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے اجلاس بھی طلب کیا تھا۔

Advertisement

حسان خاور نے کہا کہ کابینہ کی تحلیل کے اس نئے حکم کے ساتھ وہ صرف سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی میں اضافہ کر رہے ہیں، قانونی طور پر اس آرڈر کی حیثیت ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر