Advertisement
Advertisement
Advertisement

شجاعت حسین اگر ہم سے ہاتھ ملا لیں تو ان کا فائدہ ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

شجاعت حسین اگر ہم سے ہاتھ ملا لیں تو ان کا فائدہ ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

وکلاء اور پاکستان کے شہری عدلیہ کے وقار اور قانون کیلئے کھڑے ہوں گے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شجاعت حسین اگر ہم سے ہاتھ ملا لیں تو ان کا فائدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ معیشت پر لیکچر نہ دیا کریں، یہ تو ایسے ہی ہے کہ نریندر مودی برداشت پر لیکچر دیں، 8 ماہ میں ملکی معیشت کے ساتھ جو ہوا لوگوں کو پتہ ہے، اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے لیکچر سن لیں پتہ لگے گا کس نے معیشت خراب کی۔

ہمارے دور میں دہشت گردی نہ ہونے کے برابر تھی

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے دور میں دہشت گردی نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی، افغانستان میں جو ہو رہا ہے اس کی قیمت پاکستان کو ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

60 فیصد کابینہ پر کرمنل ریکارڈ درج ہیں

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اتنے دورے آخر کس کے پیسوں سے کر رہے ہیں، 60 فیصد کابینہ پر کریمنل مقدمات ہیں، انتخابات کے بغیر پاکستان میں استحکام نہیں آئے گا، جب بھی آنے کا اعلان کرتے ہیں قومی اسمبلی کا اسپیکر بھاگ جاتا ہے، یہ بڑھکیں مار رہے تھے اسمبلیاں توڑیں الیکشن کرا دیں گے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان ہوا تو چوہوں کی طرح بھاگ گئے۔

مزید پڑھیں؛ پی ڈی ایم کے لیڈر عوام کے سامنے ولن کی حیثیت رکھتے ہیں، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب کی قیادت کا اجلاس کیا جس میں انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں، آج ایک وفد پرویز الٰہی سے ملاقات کرے گا جس میں ہم تاریخ طے کریں گے، ہمارے پاس 187 اراکین اسمبلی ہیں، اگلی سماعت سے قبل ہی اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا۔

شجاعت حسین اور آصف زرداری کی ملاقاتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے تاریخ طے کر لی ہے لیکن پرویز الٰہی سے مشورہ ضروری ہے، شجاعت حسین کو ہمارے ساتھ ملاقات کا فائدہ ہو گا، شجاعت حسین اور آصف زرداری کی ملاقاتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر