چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میرا مشورہ ہے کہ عمران خان اسمبلی میں واپس آجائیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھنے کا فیصلہ عمران خان کا اپنا ہے پر میرا مشورہ ہے کہ عمران خان اسمبلی میں واپس آجائیں۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ میں خود پارلیمنٹ کا کسٹوڈین ہوں اور چاہتا ہوں لوگ پارلیمنٹ میں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری خوش آئند ہے، ہم نے اداروں کا ساتھ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسیمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا پر ملکی معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے سب کو ملکر بیٹھنا چاہیے، اس میں ہمارا جو کردار ہو گا ہم ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
