
اسد عمر کی گفتگو
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت لوگوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہ کہا بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے اس سے استعفوں کی بات نہیں کرتے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج کوئٹہ میں پاور شو دکھا دیا ہے، ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ امپورٹڈ حکومت والو! اب بھاگنا نہیں، عمران خان مقابلہ کرنے آرہا ہے، اسد عمر
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ بڑے مہمان نواز ہوتے ہیں، بلوچستان کے پی ٹی آئی اسمبلی اراکین سے استعفے پر زور نہیں دیں گے جبکہ صوبے میں بڑے پیمانے پر پارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں اور انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، اسد عمر
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ حکومت عوام کیلئے ناسور بن چکی ہے، سلیکٹیڈ حکومت لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بن گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News