
این اے 193 ضمنی انتخاب، ن لیگ کا عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ
لاہور: مسلم لیگ ن میں کئی پارٹی رہنما اور اراکین پارلیمان قیادت سے شدید نالاں ہے جس میں ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری بھی شامل ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے مختلف آئینی و سیاسی اقدامات کرنے سے قبل مسلم لیگ ن مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عظمیٰ بخاری کی ناراضی کی وجہ سے صحافیوں کو پارٹی کی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے والا کوئی نہیں۔
ذرائع کے مطابق صحافیوں کے شکوہ پر عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ مجھے خود کوئی کسی بات سے آگاہ نہیں کرتا تو میں کیسے صحافیوں کو اپ ڈیٹ کر سکتی ہوں، پارٹی قیادت کو بار بار اپنے تحفظات سے آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی صوبائی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عہدہ چھوڑنے پر سنجیدگی سے غور جاری ہے جبکہ عظمی بخاری کی طرح کئی اور مرد خواتین اراکین پنجاب اسمبلی بھی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ان ناراض اراکین کی وجہ سے مسائل ہو سکتے ہیں۔
پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ اراکین کی ناراضگی کی وجہ سے اعلیٰ قیادت کی جانب سے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر کا ابھی تک اعلان نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک گزشتہ سال اکتوبر میں انتقال کر گئے تھے۔
پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پر ہو گا، جس کی لئے وزیراعظم آج صبح ہی اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی اور اس دوران شہباز شریف گزشتہ رات نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے ورچوئل اجلاس کی سفارشات کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کرینگے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں وفاقی وزراء، سینئر لیگی رہنما، وزیراعظم کے معاونین خصوصی، احد چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، ملک احمد خان، اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق، اراکین پنجاب اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News