Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ (ن ) قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، گورنر پنجاب

Now Reading:

مسلم لیگ (ن ) قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، گورنر پنجاب
بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس میں یوم قائد اور کرسمس کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلیں،ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔

گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک کو موٹر ویز ، ہسپتال، تعلیمی ادارے اور ناقابل تسخیر دفاع دیا، سی پیک جیسے منصوبے کو ملک میں فروغ دیا جبکہ ملک کو طویل  گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی۔

مزید پڑھیں؛ گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ مسترد کردی

Advertisement

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت کی وجہ سے ایک آزاد مملکت کا حصول ممکن ہوا، قائد اعظم کے رہنما اصول ایمان،اتحاد تنظیم ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن ) قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، وفاقی حکومت میں جو تبدیلی آئی وہ بھی آئینی طریقے سے آئی ہے، آئین و قانون کی حکمرانی ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں، آئینی اختیار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو  ڈی نوٹی فائی کیا گیا، عدالت کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے بچانے کے لیے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر