
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے حکومتی وزراء کی اہم ملاقات آج ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق کی صدر پاکستان سے ملاقات ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 2 بار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی ڈاکٹر عاف علوی سے ملاقات ہوچکی ہے جس دوران ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ آج ڈاکٹر عارف علوی 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات کریں گے ۔
اس حوالے سے ذرائع کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی کی زمان پارک آمد متوقع ہے، ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان زمان پارک میں مختلف پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل پر انکی رائے طلب کریں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں اور دیگر معاملات پر بھی مشاورت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News