
پاکستان میں رواں برس دہشت گردی میں 28 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ
پاکستان میں رواں برس دہشت گردی میں 28 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ ایند سیکیورٹی اسٹڈیز (پکس) کی سالانہ رپورٹ برائے دہشت گردی کے مطابق رواں برس 2022 ملک میں ہونے والی دہشت گردی میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: آئی 10 میں مبینہ خودکش دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ،8 افراد زخمی
پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ ایند سیکیورٹی اسٹڈیز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 میں 15 خود کش حملے ہوئے جبکہ 2021 میں ہونے والے خودکش حملوں کی تعداد چار تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں 2017 کے بعد پہلی بار 300 سے زائد دہشتگرد حملے ہوئے جبکہ 2018 کے بعد پہلی بار 500 سے زائد افراد دہشت گردی میں مارے گئے۔
مزید پڑھیں: بنوں، سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
پکس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی میں 119 فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی دہشت گردی کے 64 فیصد واقعات خیبر پختونخواہ میں رونما ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News