
شاہ محمود قریشی سے متعلق اہم خبر
تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کا اسپیکر کو لکھا گیا خط اسپیکر سیکرٹریٹ کو مل گیا جس کی ذرائع قومی اسمبلی نے تصدیق بھی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط میں پی ٹی آئی ارکان کی ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا جو کہ ان تک پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں؛ آنے والے دنوں میں چیلنجز میں اضافہ ہوگا، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو خط میں ارکان کی طرف سے استعفوں کی تصدیق کی پیشکش کی تھی۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف بھی مختلف اوقات میں پی ٹی آئی ارکان کو تصدیق کے لئے خط لکھتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، شاہ محمود قریشی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News