Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے ملک کے دفاع کو کوئی خطرہ نہیں ہے، بابر اعوان

Now Reading:

اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے ملک کے دفاع کو کوئی خطرہ نہیں ہے، بابر اعوان
بابر اعوان

اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے ملک کے دفاع کو کوئی خطرہ نہیں ہے، بابر اعوان

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے نہ ملک کے دفاع کو اور نہ کسی کو خطرہ ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافی نے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان سے سوال کیا کہ کیا اعظم سواتی نے اپنے ٹوئٹس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ یہ اسی طرح کی خبر ہے جس طرح خبریں دینے والوں کو پاکستان کے بچ جانے والے چھ بلین رہ جانے کا پتہ نہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: حکومت اس وقت خون کے آنسو رو رہی ہے، بابر اعوان

انہوں نے کہا کہ نہ ہی ان کو یہ نظر آ رہا ہے کہ جو چھ بلین لیا گیا ہے وہ آیا کہاں سے ہے، 1992 کے بعد پہلی بار کمرشل بینکوں میں لوگوں کے اکاؤنٹس سے ڈالرز نکالے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کر رہا ہے، کل بلوچستان میں کتنے واقعے ہوئے ہیں۔

ایک ٹوئٹ سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے

Advertisement

بابر اعوان نے کہا کہ اسی عدالت کے جسٹس بابر ستار نے کہا ہوا ہے کہ ایک ٹوئٹ سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ٹوئٹ سے نہ ملک کے دفاع کو اور نہ کسی کو خطرہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سترہ دن میں پہلی ایف آئی آر نہیں بنا سکے ہیں۔ آڈیو لیک کرنے کے جو ماہر ہیں وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں وہ سب کروا رہے ہیں۔

اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹوئٹس سے متعلق کیس کی سماعت

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینئررہنما سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر اسٹیٹ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

 متنازع ٹوئٹس سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر اسٹیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ پیرتک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

ٹرائل کورٹ نے 21 دسمبر کو اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

Advertisement

سینئررہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے وکیل بابراعوان کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کیں، اعظم سواتی کا کسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔

وکیل بابراعوان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد بھی پراسیکیوشن کے پاس اعظم سواتی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔

اعظم سواتی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ پٹیشنرکی عمر 75 سال اور عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔ تمام کیس دستاویزی الزامات پرمبنی ہے، جیل میں رکھنا ٹرائل سے قبل سزا کے مترادف ہو گا۔

واضح رہے کہ متنازع ٹوئٹس پر ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے خلاف 26 نومبر 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر