
شہید صحافی ارشد شریف قتل کیس؛ اسپیشل جے آئی ٹی کل رات دبئی روانہ ہوگی
بول نیوز کے سینئر اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں جس پر اسپیشل جے آئی ٹی کا چھٹا اجلاس آج منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے اجلاس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ بیلسٹک، فرانزک ایکسپرٹ سے مشاورت اور تمام پہلوؤں پر ماہرانہ رائے لی۔
مزید پڑھیں؛ ارشد شریف قتل کیس؛ جے آئی ٹی کے پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم سے سوالات
اس موقع پر جے آئی ٹی نے پوسٹ مارٹم بورڈ کے چند ڈاکٹرز سے بھی کچھ سوالات کیے۔
کمیٹی نے اگلے اجلاس کیلئے اہم شہادتوں کو طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ارشد شریف کے قتل میں ملوث ملزمان کی کینیا سے پاکستان منتقلی پر غور کیا جا رہا ہے، دفتر خارجہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News