Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے نمبرز پورے نہیں، ن لیگی اجلاس میں دعویٰ

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے نمبرز پورے نہیں، ن لیگی اجلاس میں دعویٰ
ن لیگ

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ن لیگ کی تیاریوں کا آغاز

مسلم لیگ ن کے اجلاس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے نمبرز پورے نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کی بحالی کے بعد کی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی اور وزیراعلیٰ پنجاب کو گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے آئینی حکمنامہ پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بحال کرنےکاتحریری حکم جاری کردیا

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ چاہے اس معاملے کو جتنا بھی تاخیر کا شکار کر لیں لیکن انہیں بہرصورت اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہو گا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے نمبرز پورے نہیں ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں دعویٰ کیا گیا کہ اعتماد کا ووٹ نہ لے پانے سے جنوری میں پنجاب سے پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو جائے گی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم ہو گذشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں؛ عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کابینہ کو فوری بحال کردیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر