
الیکشن میں تاخیر سے معیشت کا بہت نقصان ہوگا، علی محمد خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تاخیر سے معیشت کا بہت نقصان ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ‘دنیا بول ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی اسمبلی جمعہ کو تحلیل کردی جاتی اگر لاہور میں یہ صورتحال نہ بنتی، مقصد تھا کہ ملک عام انتخابات کی طرف جائے۔
وزیراعلیٰ کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا آئینی حق ہے
انہوں نے کہا کہ الیکشن تو ہم جیت جائیں گے کیونکہ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے، الیکشن میں تاخیر سے معیشت کا بہت نقصان ہوگا۔
علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا آئینی حق ہے، بدھ سے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا عمل شروع ہو جائے گا۔
جو عوام میں مقبول ہو گا وہ ہی لیڈر بنے گا
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسا لگتا ہے پی ڈی ایم کی حکومت 7براعظموں تک پھیلی ہے، گردن کا سریہ نہ نکلے تو ملک کے لیے قدم اٹھانا پڑتا ہے، یہ اسٹیبلشمنٹ کی گود میں پلے ہیں اپنے دم پر تو کبھی چلے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے زیرو سے شروع کیا تھا وہ وزیراعظم بنا، جو عوام میں مقبول ہو گا وہ ہی لیڈر بنے گا۔
ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت اور سیکیورٹی ہے
علی محمد نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت اور سیکیورٹی ہے، عمران خان دور میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگئی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ مزید وقت لیکر قوم سے پرانا حساب کتاب کرنا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ اربوں روپے اڑا رہے ہیں، ملک میں آج کچھ نہیں بچا یہ چاہتے کیا ہیں۔
الیکشن کا نام سن کر انکو راتوں کو نیند نہیں آتی
انکا کہنا ہے کہ یہ اسلام آباد کے الیکشن سے بھی بھاگ رہے ہیں، 101 سے 125 یوسیز کریں گے ان کو نہیں پتا تھا کہ الیکشن آرہا ہے، کونسا الیکشن ہے جس سے یہ نہیں بھاگ رہے، الیکشن کا نام سن کر ان کو راتوں کو نیند نہیں آتی۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ سردیاں بڑھ گئی ہیں، گیس کے استعمال میں احتیاط کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News