
شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک بچانے کیلئے فوری انتخابات کروانے ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی 2022ء ملکی سیاست کا سیاہ ترین سال تھا، ایک سازش کے ذریعے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، چلتی ترقی کا سفر روک دیا گیا، نااہل اور امپورٹڈ حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام اعشاریہ مثبت سے منفی میں چلے گئے، حکومت نے 8 ماہ میں اپنے خلاف کیسز ختم کروائے جبکہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی 70 سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی اور سیاسی عدم استحکام عروج پر پہنچ گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے فوری اور شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا ہے جبکہ امپورٹڈ حکمران الیکشن کمیشن سے ملکر سیاست کو کھلواڑہ بنا رہے ہیں اور عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم ملک میں انتشار کی سیاست کررہی ہے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک شدید ترین بحرانوں کی زد میں ہے جبکہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں، حکومت کو ملک بچانے کیلئے فوری انتخابات کروانے ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں قوم نے دو مرتبہ امپورٹڈ حکمرانوں کو شکست دی جبکہ عوام نے پیغام دیا کہ حکمرانوں کو اقتدار سے الگ ہونا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ آنے والے دنوں میں چیلنجز میں اضافہ ہوگا، شاہ محمود قریشی
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے اور عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیئے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت اور اپنی شکست سے گھبرا کر حکمران الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں جبکہ فوری الیکشن عوام کا مطالبہ ہے اور عوام کی آراء ہی جمہوریت کا نام ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہمارا مطالبہ امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہے، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود نے مزید کہا کہ ملک انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی کارکن تیاری کریں، الیکشن میں پی ڈی ایم کو واضح شکست ہوگی اور عمران خان ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News