بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں پک اینڈ ڈراپ سروس اور بسوں کا شیڈول بحال کرنے کا مطالبہ لے کر طلبہ سراپا احتجاج بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، اس دوران بعض طلبہ زخمی بھی ہوئے جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ انکے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔
طلبہ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے واقعے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
