وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سیلاب متاثرہ شاہراہوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت کے اربوں روپے کے منصوبے منظور کئے گئے ہیں جبکہ 36 ارب 21 کروڑ روپے مالیت کا مورو رانی پور شاہراہ کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے اور 3 ارب 82 کروڑ روپے کی لاگت کا سیلابی پانی کے انتظام کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔
اجلاس میں 48 ارب 32 کروڑ روپے کی لاگت کا سندھ فلڈ ایمرجنسی منصوبہ منظور کیا گیا ہے جبکہ ایکنک نے سندھ فلڈ ایمرجنسی و بحالی منصوبہ منظور کرلیا ہے اور اس منصوبے پر 66 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ 15 ارب روپے کی لاگت کا پختونخواہ سیلاب بحالی منصوبہ منظور کیا گیا ہے جبکہ 12 ارب 50 کروڑ روپے لاگت کا بلوچستان سیلاب بحالی کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ بھی منظور کیا گیا جبکہ اس منصوبے پر 70 ارب 44 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں پنجاب میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کی استعداد بڑھانے کے لیے 23 ارب 98 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے پسماندہ اضلاع میں زچہ بچہ صحت کی بہتری کا 48 ارب 30 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
