 
                                                      گورنر کے فیصلے کو ہم عدالت میں چیلنج کرینگے، تیمور جھگڑا
خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنی کارکردگی اور منشور پر بھروسہ ہے کہ عوام دوبارہ ووٹ دینگے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۔پی ڈی ایم شوق سے گورنر راج لگائے اورعدم اعتماد کا شوق بھی پورا کر لے لیکن ملک میں انتخابات کے سوا کوئی دوسرا شارٹ کٹ راستہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جیسی مضبوط حکومت ہی الیکشن کا فیصلہ کر سکتی ہے اور اپنی حکومت کو تحلیل کرنے کا فیصلہ عمران خان جیسا بہادر لیڈر ہی کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے پاس معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوئی حکومت عملی نہیں، تیمور جھگڑا
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ان میں عوام میں جانے کی ہمت نہیں ہے اور موجودہ وفاقی حکومت کے پاس معیشت کو ٹھیک کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔
پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔
گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس پرویز الہٰی کو بجھوا دی
گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بجھوا دی تھی۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے بدھ کی شام چار بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا تھا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا
گورنر پنجاب کے طلب کردہ اجلاس کاپنجاب اسمبلی کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبطین خان نے کہا کہ موجودہ اجلاس اسپیکر کا طلب کردہ ہے جسے گورنر ختم نہیں کرسکتا، اگر حکومت کا بزنس ہوا تو کل بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔
اسپیکر نے مزید کہا کہ گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا اسمبلی سیکرٹریٹ گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سیل کردیا جائیگا
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے سے متعلق مؤقف غلط ہے ۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ گورنر اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے اور اگر چار بجے اجلاس نہیں ہوا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نا لیا تو گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ ہاؤس سیل کر دیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پورا خیبرپختونخوا اپنے قائد عمران کی کال پر لبیک بول چکا ہے، تیمور جھگڑا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 