وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کے فلسفے پر گامزن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا میٹا کا دورہ پاکستانیوں کیلئے ترقی کی راہیں کھولے گا، پاکستان کے مرد اور خواتین فیس بک پر اپنے ویڈیو شیئر کرکے سرمایہ کما سکیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور کارکردگی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کے فلسفے پر گامزن ہیں،پاکستان کے عوام فیس بک پر جتنی محنت کرینگے اس کے ثمرات ملک کو بھی حاصل ہونگے۔
وفاقی وزیر شازیہ مری نے مزید کہا کہ بہت جلد پاکستان کے مرد اور خواتین فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے روزگار حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
