Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں دشمن کی ہر سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنانا ہوگا، کامران ٹیسوری

Now Reading:

ہمیں دشمن کی ہر سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنانا ہوگا، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ

نوجوان پاکستان کی ترقی کے سب سے بڑے ضامن ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن کی ہر سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جامعتہ الرشید کا دورہ کیا اور وہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعتہ الرشید میں دوبارہ مدعو کرنے پر مفتی عبدالرحیم کا مشکور ہوں جبکہ مفتی عبدالرحیم اور جامعہ کی انتظامیہ ہر شعبہ کے احسن انتظام پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ الغزالی یونیورسٹی طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرے گی جبکہ الغزالی یونیورسٹی کے چارٹر میں میرے دستخط کا ہونا انتہائی سعادت کی بات ہے اور جامعتہ الرشید میں دینی اور عصری تعلیم کا امتراج اسے ایک ممتاز و منفرد درس گاہ بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کی بہتری کے لئے سب کو مل کر اقدامات کرنے ہیں، کامران ٹیسوری

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دشمن کی ہر سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنانا ہوگا اور اس ضمن میں علما کرام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جامعتہ الرشید کے 40 شعبے دینی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، کراچی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز سے بھی بہترین پروفیشنلز سامنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہر شخص کو برابری کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ مفتی عبدالرحیم کے سینکڑوں شاگرد پورے پاکستان میں دین کی روشنی پھیلارہے ہیں جبکہ جامعتہ الرشید میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال بھی لائق تحسین ہے اور میری کوشش ہوگی کہ جامعتہ الرشید کے تمام منصوبوں میں مکمل مدد اور تعاون کروں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر