Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہر شخص کو برابری کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، کامران ٹیسوری

Now Reading:

ہر شخص کو برابری کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہر شخص کو برابری کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دیوا اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیوا اکیڈمی 57 سال سے منظم اور متحرک انداز میں کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر شخص کو برابری کے ساتھ کو زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے جبکہ صاحب استطاعت کا فرض ہے کہ ان لوگوں کی مدد کریں جنہیں نعمتیں میسر نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو زندگی میں ہر سطح پر برابری کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے جبکہ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں شریک کرنے سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اور اس طرح انہیں معاشرے کا بہتر شہری بنا جاسکتا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ نئی نسل کو تمام تر مشکالات سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنے سے قومیں ترقی کرتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کی جدوجہد میں آپ کے ہم قدم ہوں جبکہ گورنر ہاؤس آپ کے اس مقصد کو بڑھانے کے لئے آپ کے ساتھ ہے.

   گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو برابری کے مواقعوں کے ساتھ ریاست کی پذیرائی کا بھی خواہش مند ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر