 
                                                      پی ٹی آئی دور میں مہنگائی مارچ نکالنے والوں کو اداکاری کے ایواڈ ملنے چاہیئں، خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت تباہ حالی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں خرم شیر زمان نے کہا کہ ایک افسوسناک صورتحال اس وقت ٹی وی چینلز پر دکھ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ حالی کی طرف بڑھ رہی ہے، ایکسپورٹ گر گئے ہیں ڈالر بڑھ گیا ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے اور ٹی وی چینلز توشہ خانہ کی گھڑی پر گفتگو کر رہے ہیں۔
ایک افسوسناک صورتحال اس وقت میں ٹی وی چینلز پر دیکھ رہا ہوں اور وہ یہ کہ ملک کی معیشت تباہ حالی کی طرف بڑھ رہی ہے ایکسپورٹ گر گئے ہیں ڈالر بڑھ گیا ہے مہنگائی کا طوفان اور ٹی وی چینل توشہ خانہ کی گھڑی پر گفتگو کر رہے ہیں.
Advertisement— Khurrum Sher Zaman 🇵🇰 (@KhurumSherZaman) December 8, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 