
اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں لکھا جائے گا کہ کس طرح رجیم چینج ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے علاؤہ تمام وزراء خزانہ سمجھتے ہیں کہ معیشت تباہ ہو چکی ہے، اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ ملک کا زرعی نظام تباہ ہو چکا ہے، کنسٹرکشن کی انڈسٹری تباہ ہو چکی ہے، سیمنٹ کی سیل تئیس فیصد کم ہو چکی ہے اور پیٹرولیم کی مصنوعات کی کھپت میں کمی آچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد حکومت پر کم ہو چکا ہے، ایک سروے کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری کا اعتماد منفی چار فیصد تک آچکا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اگلے ہفتے 6 ارب ڈالر سے نیچے گر جائیں گے، دسمبر تک یہ پانچ ارب تک پہنچنے کے خدشات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی اور چین کے رکھوائے ہوئے پیسے ناقابل استعمال ہیں، جو لوگ معاشی قتل کے ذمہ دار ہیں عدالت ان کو معاف نہیں کرے گی، پاکستان کو بچانے کا واحد حل عام انتخابات ہیں، صوبوں کے ساتھ بھی ظلم کیا جا رہا ہے، پنجاب اور کے پی کے کو ان کے واجبات نہیں دئیے جا رہے۔
اسد عمر نے کہا کہ ضم ہونے والے علاقوں کے پیسے بھی روک لئیے گئے ہیں، جمعے کے دن پنجاب کے پی کے، گلگت بلتستان سمیت باقی حکومتیں اسلام آباد میں احتجاج کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News