Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا اجتماعی استعفوں کی منظوری پر اصرار، اسپیکر کا انکار

Now Reading:

پی ٹی آئی کا اجتماعی استعفوں کی منظوری پر اصرار، اسپیکر کا انکار
استعفوں کی منظوری

اسپیکر قومی اسمبلی کا تحریک انصاف کے استعفے منظور کرنے سے صاف انکار

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے اجتماعی استعفے منظور کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کر کے پیش ہوں تصدیق کریں استعفے منظور ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے نشستوں سے استعفوں کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف  نے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کیے جاتے سیاست دانوں میں رابطے ہونے چاہیے، استعفوں کے تصدیق کے حوالے سے آئین پاکستان اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ استعفوں کے لئے تمام ممبران کو انفرادی طور پر بلایا جائے گا، پہلے بھی پی ٹی آئی ممبران کو استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے مدعو کیا گیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کراچی سے ایک رکن اسمبلی نے استعفیٰ کی منظوری روکنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تحریک انصاف کے وفد کا سات رکنی ایجنڈا

Advertisement

دوسری جانب ملاقات میں تحریک انصاف کے وفد نے اسپیکر کے سامنے سات رکنی ایجنڈا رکھ دیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے میں بتایا گیا کہ ہم نے اجتماعی استعفے دیے تھے جس کا مقصد ملک میں عام انتخابات کے لیے راہ ہمراہ ہو، ہم نے تفریح کے لیے استعفے نہیں دیے تھے، جو پہلے گیارہ استعفے منظور ہوئے تھے وہ غیر آئینی تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی کا اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے وفد نے کہا کہ جاوید ہاشمی کیس میں سپریم کورٹ نے واضح کیا تھا کہ ایوان میں کھڑے ہوکر استعفے دینے والوں کے استعفے منظور ہوں گے۔

ایجنڈے کے مطابق سابق اسپیکر استعفے منظور کر چکے ہیں نوٹیفکیشن نہیں روکے کا جا سکتے، استعفوں کی منظوری پر نوٹیفکیشن جاری کرکے الیکشن کمیشن کو بھیجیں جائیں۔

پی ٹی آئی کے وفد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے لیے الگ قانون نہیں ہونا چاہیے، پاکستان تحریک انصاف کے 116 لوگوں کے استعفے منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

اسپیکر کی تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنے کی دعوت

علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنے کی دعوت دے دی۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ استعفوں کی منظوری کی بجائے بطور عوامی نمائندہ اپنا کردار ادا کریں۔

راجہ پرویز اشرف نے یقین دہائی کرائی کہ بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس آپ کے حقوق کا مکمل تحفظ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی وفد اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات کا وقت طے

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے  استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وفد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا تھا۔

 تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر، فہیم خان، امجد نیازی، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور سابق اسپیکر اسد قیصر  پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے تھے۔

ملاقات کی اندرونی کہانی

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے استعفے نہ دینے والے اراکین اور خفیہ رابطوں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے ارکان نواز الہیٰ، طالب نکئی نے اسپیکر کو چھٹی کی درخواست دی جبکہ زبیدہ جلال، غلام بی بی بھروانہ اور غلام محمد لالی نے ایوان کے حاضری رجسٹر میں حاضری لگائی اور ان اراکین نے حاضری کی بنیاد پر تنخواہ کا بھی دعویٰ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ 22ارکان نے اسپیکر کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ وہ استعفی نہیں دینا چاہتے اور چھ ارکان نے کہا کہ  اجتماعی استعفوں پر ہمارے دستخط جعلی ہیں۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ ہم اس بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات کر کے آپ کو بتائیں گے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی گفتگو

Advertisement

ملاقات سے قبل سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آڈیو لیک بھی آئی کہ کس طرح استعفے منظور کرنے ہیں، ہم نے سب ڈرامے دیکھ لیے، اب ہم استعفے منظور کرانے آئے ہیں۔

قاسم سوری نے مزید کہا کہ ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ کون لیک کرتا ہے اور کس طرح لیک ہوتی ہیں، پی ٹی آئی کی جس طرح آڈیو مکس این کیچ کر کے کررہے ہیں لوگوں کو سب پتہ ہے، استعفے منظور ہوچکے تھے، میں نے خود استعفیٰ دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر