
پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے بڑی خبر، ایک اور غیر ملکی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تاجکستان کی ’سومون ایئر‘ نے پاکستان کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سومون ایئر لائن کو فلائٹس کی اجازت دے دی۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ سومون ایئر تاجکستان کی نجی شعبے کی ایئر لائن ہے جو تاجکستان سے اسلام آباد کے لیے براہ راست پروازیں چلائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News