Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی خواتین بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں، زرتاج گل

Now Reading:

پاکستان کی خواتین بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں، زرتاج گل

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارنے والوں نے عمران خان کو مارنے میں کسر نہیں چھوڑی تھی لیکن اللہ نے انہیں بچا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان کی عوام عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے مریم نواز کو چیلنج کیا تھا کہ وہ خود حلقہ پسند کریں میں وہاں سے آپ کو شکست دوں گی لیکن ابھی تک ان کی طرف سے کائی جواب نہیں آیا ہے، بھگوڑے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی سنجیدہ شخص ان سے ٹکٹ بھی لینا پسند نہیں کرے گا جبکہ فضل الرحمان سے مولانا کا تو ٹائٹل ہی ہٹا دیا جائے، اس نے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں، اسکا زہن گٹر ہے جب بھی بولتا ہے خواتین کی کردار کشی کرتا ہے۔

Advertisement

زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان کی خواتین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں جبکہ باقی جماعتوں میں لیڈر بننے کے لیے مریم کا پرس اٹھانا پڑتا ہے لیکن ہماری جماعت میں پڑھی لکھی خواتین ہیں جو اپنا حق جانتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن فضل الرحمان کو نوٹس بھیجا ہے نے؟

ان کا کہنا تھا کہ اس پارٹی میں خواتین ونگ ہی نہیں ہے تو اس پارٹی کو ختم ہو جانا چاہیئے جبکہ یہ چاہتے ہیں خواتین کو ماریں پیٹیں یہ سمجھتے ہیں خواتین کا سیاست سے تعلق نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے مزید کہا کہ الیکشن نہ کرانے کا پی ٹی آئی کو نقصان نہیں ہے، الیکشن نہ کرانے کا نقصان پی ڈی ایم کو ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر